سلوواکیہ کے وزیراعظم فائرنگ سے زخمی، حالت تشویشناک، ترجمان


سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو فائرنگ سے زخمی ہوگئے، حکومتی ترجمان کے مطابق ان کی حالت تشویشناک ہے۔ 

خبر ایجنسی نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ فائرنگ کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

وزیراعظم رابرٹ فیکو حکومتی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ مسلح شخص نے ان پر فائرنگ کردی جس وہ زخمی ہوگئے۔رابرٹ فیکو پر 4 گولیاں فائر کی گئیں، ایک گولی ان کے پیٹ پر لگی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ نے وزیراعظم رابرٹ پر قاتلانہ حملے کی تصدیق کی ہے، تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔

اسپتال ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتال لانے پر وزیراعظم رابرٹ ہوش میں تھے، وزیراعظم رابرٹ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بڑے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم رابرٹ فیکو کی حالت ابھی بھی خطرے میں ہے۔

یورپی کمیشن کے سربراہ کی جانب سے سلوواک وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی گئی ہے جبکہ ہنگری کے وزیراعظم نے بھی رابرٹ فیکو پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں