بھارتی اداکارہ جھانوی کپور نے بلآخر یہ بتادیا کہ انکے شریک حیات میں کیا کیا خوبیاں ہونی چاہئیں؟
جھانوی کپور اپنی اگلی فلم مسٹر اور مسز ماہی میں جلوہ گر ہوں گی، فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جارہا ہے۔
فلم کا ایک گیت بھی جاری کردیا گیا ہے جس سے متعلق ہونے والی تقریب میں جھانوی کپور بھی موجود تھیں۔
اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ انکے شریک حیات میں کس طرح کی خوبیاں ہونی چاہئیں؟ اس پر جھانوی نے کہا “ایسا انسان جو کہ میرے خوابوں کو اپنا بنادے، جو مجھے ہمت دے، بڑھاوا دے، مجھے خوشی دے اور مجھے ہنسائے اور جب میں روتی ہوں تب بھی میرا ساتھ دے، ایسا کوئی انسان چاہیے مجھے۔”