برطانوی وزیراعظم کا 4جولائی کو عام انتخابات کرانے کا اعلان

برطانوی وزیراعظم نے 4جولائی کو عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا کہنا تھا آج کنگ چارلس سے ملاقات کی ہے ۔کنگ چارلس کو قبل ازوقت انتخابات کے فیصلےسے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یوکرین میں جنگ نے عالمی سلامتی کو خطرہ میں ڈال دیا ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں ملک کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سے سب سے مشکل وقت سے لڑتے دیکھا۔ملک نے ان چیلنجز کا مقابلہ کیا اور اس چیز پر انہیں برطانوی ہونے پر فخر ہے۔یہ برطانیہ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا بہترین لمحہ ہے۔