پاکستانی معروف ٹی وی اداکارہ و ماڈل یمنیٰ زیدی نے کوئل کے کُوک پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
یمنیٰ زیدی کی نئی انسٹاگرام اسٹوری سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ناصرف خوش لباس، خوش مزاج ہیں بلکہ خوش خوراک بھی ہیں۔
یمنیٰ زیدی نے کوئل کی کوک سن کر خوشی کا اظہار کیاجس کا مطلب ہے پھلوں کے بادشاہ آم کی آمد آمد ہے۔
اداکارہ نے انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ ’کل سے میں کوئل کی کوک سن رہی ہوں، مطلب۔۔۔۔۔ آم آ گئے ہیں۔‘
یاد رہے کہ 2012 سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی پاکستان کی سرِ فہرست کی اداکارہ ہیں جنہوں نے شائقین کو متعدد بلاک بسٹر ڈرامے دیے ہیں جن میں ’تیرے بن‘، ’عشقِ لاء‘، ’پیار کے صدقے‘، ’پری ذاد‘، ’صنفِ آہن‘، ’دل نا امید تو نہیں‘ شامل ہیں۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں جبکہ آج کل وہ اپنے نئے ڈرامہ سیریل ’جینٹل مین‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
اس ڈرامہ سیریل میں یمنیٰ زیدی کو معروف اداکار ہمایوں سعید کے مدِ مقابل دیکھا جا سکتا ہے۔