بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی فلم و ٹی وی اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ اُن کے ہاں اولاد نہ ہونا اُن کی اپنی مرضی نہیں تھی، کچھ مسائل ہو گئے تھے جن کے سبب ان کے ہاں اولاد نہ ہو سکی۔
واضح رہے کہ اداکار ہمایوں سعید کی 90 کی دہائی میں پروڈیوسر، ثمینہ ہمایوں کے ساتھ شادی ہوئی تھی تاہم 25 سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد اس جوڑی کے ہاں اولاد نہیں ہے۔
ڈرامہ سیریل ’جینٹل مین‘ کے اقبال منا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے زندگی کے مختلف شعبوں پر بات کی ہے۔
اداکار ہمایوں سعید نے اس انٹرویو میں پہلی بار اپنے ہاں اولاد نہ ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیا۔
اولاد سے متعلق اپنی مختصر سی گفتگو میں ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ بس اللّٰہ کی مرضی، ہم سارے بچوں کو پیار کرتے ہیں۔
اداکار نے انٹرویو کے دوران متعدد دیگر دلچسپ سوالات کے بھی جواب دیے۔
ایک سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ اُنہیں انگریز لڑکیوں کے بجائے پاکستانی لڑکیاں پسند ہیں۔