کراچی (اسد ابن حسن) سندھ پولیس کے 21 مئی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع کے 18ہزار پولیس کانسٹیبلز کی آسامیوں کے اُمیدواروں کی تحریری و فزیکل فٹنس اور قوت برداشت کی ٹیسٹنگ کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جو کہ 21 جون سے 10 جولائی تک کراچی ، حیدر آباد میر پور، خاص ،سکھر اور لاڑکانہ میں دیئے گئیے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے ۔اس حوالے سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اعلامیہ کے مطابق مجموعی طور پر ایک لاکھ 85 ہزار 641 امیدواروں نے فارم جمع کروائے۔ فارم جمع کروانے کے ساتھ 1500 روپے کا چالان جمع کروانا لازم تھا۔ اس طرح اس مد میں پرائیویٹ ٹیسٹنگ کمپنی کو 27 کروڑ 84 لاکھ 61 ہزار 500 روپے موصول ہوئے۔
Previous Articleوزیراعظم شہباز شریف چین کا 3 روزہ دورہ کریں گے
Next Article امریکا نے بنگلا دیش کو دوسرا T20 بھی ہرا دیا