اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے اور کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)آپریشن کیخلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ پی ٹی آئی نے مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست دائر کردی۔جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عمر ایوب نے شعیب شاہین اور عمیر بلوچ کے ذریعے درخواست دائر کی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سی ڈی اے کی جانب سے مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، چیئرمین سی ڈی اے اور آئی جی پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔