وزیر اعظم شہباز شریف کی پیپلز پارٹی کو پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت دیدی، پی پی رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ شمولیت کا حتمی فیصلہ آصف زرداری اوربلاول بھٹو کریں گے۔پیپلز پارٹی وفد نے بجٹ منظوری میں حکومت کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اپنی تجاویزپیش کیں۔ وفد نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں بیس سے پچیس فیصد اضافے کا مطالبہ کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ کریں گے . وفد نے سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی تیز کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔