یونان میں گرفتار صحافی اور ایتھلیٹ مونا خان رہا دفتر خارجہ نے تصدیق کردی

اسلام آباد : پاکستانی سفارت خانہ کی کوششوں کے سبب مونا خان کو یونان کے حکام نے رہا کردیا، ترجمان دفتر خارجہ نے مونا خان کی رہائی کی تصدیق کردی. مونا خان جیل سے ایتھنز روانہ ہوگئیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایتھنز میں مونا خان اپنے بیٹے سے ملاقات کریں گی. مونا خان کو گرفتاری کے بعد کترینی نامی جگہ پر لاک اپ کیا گیا تھا۔پاکستان نے اینکر اور میراتھن رنر مونا خان کی گرفتاری کا معاملہ یونانی حکام کے سامنے اٹھاتے ہوئے قونصلر رسائی مانگی تھی. گزشتہ روز پاکستانی صحافی مونا خان کو یونان میں حراست میں لیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق انہیں پاکستان کا قومی پرچم لہرانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا. وہ ہائیکنگ کیلئے یونان گئی تھیں۔

خیال رہے مونا خان سرکاری ٹی وی میں اینکر پرسن ہیں، وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہوئیں تھیں. ان کی مبینہ آڈیو گفتگو بھی منظر عام پر آئی۔