حماس کا سرنگ میں گھات لگانے والے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ متعدد ہلاک کئی یرغمال

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے گھات لگانے والے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرکے کئی کو ہلاک اور متعدد کو یرغمال بنا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ  نے کہا کہ جبالیہ کیمپ میں حماس کے جنگجوؤں نے صہیونی فوج کو ایک سرنگ کے اندر گھات لگانے کے لیے آمادہ کیا اور پھر کئی صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا جبکہ اسرائیلی فوجیوں کو قیدی بھی بنا لیا۔حماس کے جنگجووں نے اسرائیلی فوجیوں سے اسلحہ بھی چھین لیا ۔ حماس کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کی گرفتاری کے اعلان کے بعد غزہ ، مغربی کنارےاور بیروت میں جشن منایا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اپنے کسی بھی فوجی کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔