کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ایکسائز و ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے گاڑیوں کی بایومیٹرک رجسٹریشن اور جدید کیو مینجمنٹ نظام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بائیو میٹرک رجسٹریشن اور کیو مینجمنٹ سسٹم سے عوام کو مزید سہولت ملے گی، گاڑیوں کی رجسٹریشن کو بایومیٹرک نظام سے جوڑ دیا گیا ہے جس سے جعلسازی کو روکنے میں مدد ملے گی، بدھ کوکراچی سوک سینٹر میں قائم ایکسائز موٹر رجسٹریشن ونگ کے دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اپنی قیادت، صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق عوام کو سہولیات فراہمی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنارہی ہے، بائیو میٹرک رجسٹریشن اور کیو مینجمنٹ سسٹم سے عوام کو مزید سہولت ملے گی، گاڑیوں کی رجسٹریشن کو بایومیٹرک نظام سے جوڑ دیا گیا ہے جس سے جعلسازی کو روکنے میں مدد ملے گی۔