لاہور پولیس جاوید بٹ قتل کیس میں گرفتار 3 سہولت کاروں کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔
خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں پولیس نے گرفتار سہولت کاروں کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم عامر حفیظ، امیر معصب کے قریبی دوستوں میں شامل ہے، واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ اور موٹرسائیکل عامر حفیظ سے برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم عامر کو گرفتار شوٹرز کے انکشاف پر گرفتار کیا گیا، دیگر 2 ملزمان ثمر گل اور شیراز کو خیبر پختونخوا سے حراست میں لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان نے گرفتار شوٹرز اظہر اور الیاس کو پناہ دی تھی، گرفتار ملزمان سے’پینل آف آفیسرز‘ تفتیش کررہے ہیں۔