پاکستان تحریک انصاف نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن اور شوکت بسرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے، دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کی جان کو خطرہ ہے اور پانچ ہفتے ہو گئے ان کی طبیعت نہیں سنبھل رہی۔
رؤف حسن کا کہنا تھا کہ ہمیں شدید تحفظات ہیں ، شوکت خانم کے ڈاکٹرز سے معائنہ کرایا جائے، ملکی تاریخ میں خواتین کے ساتھ ایسا سلوک آج تک کبھی نہیں ہوا۔اس موقع پر شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے دعویدار حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے، کوئی شک کوئی شبہ نہیں ہے کہ پاکستان میں نہ کوئی آئین ہے اور نہ قانون ہے،ججز کے خط کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو مستعفی ہوجانا چاہیے تھا۔