ضلع دیر کے شہریوں کو سندھ کے کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا

پشاور: ضلع دیر کے شہریوں کو سندھ کے کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے کچے کے علاقے کے ڈاکوؤں نے ضلع دیر کے شہریوں کو اغوا کر لیا ہے. جس پر آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے آئی جی سندھ سے رابطہ کر کے معاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر گفتگو کی۔آئی جی سندھ نے معاملے کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے. دوسری طرف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی ملک لیاقت علی خان نے آئی جی کے پی سے ملاقات کی اور بتایا کہ یرغمالیوں پر ڈاکوؤں کی جانب سے تشدد کیا جا رہا ہے۔ملک لیاقت علی خان نے کہا کہ صوبے کے عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کا اوّلین فرض ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں