امریکی جریدے فوربز کی جانب سے 2024 کے لئے دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں فرانسیسی تاجر برنارڈ آرناولٹ سر فہرست ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بزنس ٹائیکون کی کل مالیت 8 مارچ 2024 تک 233 بلین ڈالر ہے۔
75 سالہ برنارڈ کے بعد ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کا نمبر آتا ہے جن کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 195 بلین ڈالر ہے۔
ایمازون کے مالک جیف بیزوس 194 بلین ڈالر کی مجموعی دولت کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں جبکہ میٹا کے مالک مارک زکربرگ 177 بلین ڈالر کی مجموعی دولت کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
بل گیٹس ساتویں نمبر پر امیر ترین شخص ہیں جبکہ ہندوستان کے مکیش امبانی 116 بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔