وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات 10 اپریل سے 13 اپریل تک کرنے کی منظوری دی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے عید الفطر پر 4 تعطیلات کی منظوری دی گئی ہے۔
کابینہ ڈویژن نے وزیرِ اعظم کی منظوری ملنے کے بعد ان تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
ادھر ماہرینِ فلکیات کے مطابق عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک تعطیلات ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں 5 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک تعطیلات ہوں گی۔
14 اپریل کو اتوار ہے اس لیے عملاً ملازمین 5 دن چھٹیاں منائیں گے۔
سرکاری ملازمین نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرینِ فلکیات اور موسمیات کے مطابق عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔
اگر سر کاری تعطیلات 10 اپریل سے شروع ہوں گی تو ملازمین اپنے آبائی علاقوں کو کب جائیں گے؟
انہوں نے وزیرِ اعظم سے اپیل کی ہے کہ تعطیلات کا آغاز 9 اپریل سے کیا جائے۔