تحریک انصاف نے  پی پی 6 کے نتائج کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

 نیو مری (سید فخر کاظمی)تحریک انصاف نے حلقہ پی پی 6 کے نتائج کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ امیدوار برائے حلقہ پی پی 6  زین العا بدین عباسی نے حلقہ میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق زین عباسی کی دائر گردہ درخواست کو ڈائری نمبر لگا دیا گیا۔ لاہور ہائی کو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے زین العابدین عباسی کا کہنا تھا کہ فارم 45 کے مطابق ہم جیتے ہوئے ہیں لیکن دھاندلی کے زریعے ہمیں ہرایا گیا۔ انصاف کی فراہمی تک ہم قانونی جنگ جاری رکھیں گے۔  لاہور ہائی نے ہماری درخواست کو ڈائری نمبر  E.p 21516/24 لگا دیا ہے۔ امید ہے ہماری درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ عدالت عالیہ ہمیں انصاف دے گی، انشااللہ عوام کے حق پر کیسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔ عوامی ایم پی اے  زین عباسی کا کہنا تھا کہ  جو مینڈیٹ ہمیں عوام نے دیا تھا وہ ہمیں عدالت واپس کرے گی۔ ہمیں عوام نے اپنی وٹ کی طاقت سے چونا ہے، چیلنج سے کہتا ہوں مری اور کوٹلی ستیاں کی عوام نے صرف تحریک انصاف کو وٹ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں