لبنان کے جج نواف سلام عالمی عدالت انصاف کے صدر منتخب 

بیروت (نیٹ نیوز) عالمی عدالت انصاف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان سے تعلق رکھنے والے جج نواف سلام عدالت کے صدر منتخب ہوگئے۔ عالمی عدالت انصاف کی صدر جن کا تعلق امریکا سے تھا کی جگہ اب لبنان کے جج نواف سلام سنبھال لیں گے۔ نواف سلام 2018ء سے عالمی عدالت انصاف کے رکن ہیں اور اس سے قبل 10 سال تک اقوام متحدہ میں لبنان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔ نواف سلام لبنان میں سیاسی طور پر بھی کافی متحرک رہے ہیں اور لبنان کے وزیرِاعظم کے ممکنہ امیدوار کے طور پر سامنے آئے تھے لیکن حزب اللہ کی مخالفت کی وجہ سے وہ ناکام ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں