وزیر خارجہ سے نارویجن سفیر آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات تعاون کے فروغ پر غور

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ناروے کے سفیر البرٹ الساس، آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر غور کیا گیا۔ روس پاکستان فرینڈشپ گروپ کے سربراہ ولادی میر شیزوف نے نگران وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ وہ انتخابات کیلئے عالمی مبصر کے طور پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ نگران وزیر خارجہ نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات، پاکستان، روس دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں