پنجاب کے سب سے بڑے قصبے للیانی میں پہلی بار خواتین ووٹ کاسٹ کر رہی ہیں


پنجاب کے سب سے بڑے قصبے للیانی میں پہلی بار خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت مل گئی۔

 سرگودھا کے علاقے قصبہ للیانی پہلی مرتبہ پنچائت نے خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی ہے اس سے قبل ماضی میں پنچائت نے خواتین کو ووٹ دینے سے روک دیا تھا۔

 2013 اور 2018 کے عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں بھی خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیا گیا تھا۔

تاہم اب اجازت ملنے کے بعد تحصیل کوٹ مومن کے قصبہ للیانی میں خواتین ووٹ کاسٹ کررہی ہیں۔

 این اے 83 اور پی پی 73 میں خواتین بھی ووٹ ڈال رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں