نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ووٹنگ کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ جنوبی علاقوں میں شکست کے بعد دہشت گردوں نے انتخابی عمل متاثر کرنے کے لیے شمالی بیلٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے گروہ بلوچستان کے عوام کے نمائندے نہیں، کالعدم تنظیموں کے گروہ بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں موجود کالعدم تنظیمیں بھارت کی پراکسی ہیں، پاکستان نے ہمیشہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمشنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے حلقے پی بی 25، 27 اور 28 میں پولنگ اسٹاف موجود ہے، ڈی آر او سے تصدیق ہوئی ہے کہ پولنگ عملہ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں سے التماس ہے کہ ووٹ دینے نکلیں، ووٹرز بلاخوف و خطر ووٹ کاسٹ کریں۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates