کراچی: این اے246 کے ایک پولنگ اسٹیشن پر خواتین کا ایک ووٹ بھی نہیں ڈالا جاسکا


کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ایک پولنگ اسٹیشن پر خواتین کا ایک ووٹ بھی نہیں ڈالا جا سکا۔

 پریزائیڈنگ افسر نے خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے کی وجہ الیکشن کمیشن کے عملے کی عدم دستیابی قرار دیا۔

این اے 246 میں کل آبادی 8 لاکھ 77 ہزار 858 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد  2 لاکھ 41 ہزار 259 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار 602 ہے، جبکہ اس حلقے میں 291 پولنگ اسٹیشن موجود ہیں۔

اس حلقے میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امین الحق ، جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان ، پیپلز پارٹی کے وسیم اختر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سید محمد سلیم اشرفی مقابلے پر ہیں۔

Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates

اپنا تبصرہ بھیجیں