وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انتہائی سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے موبائل سروسز بند کی گئی ہیں۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے تاکہ لوگ بلا خوف و خطر باہر نکلیں۔
واضح رہے کہ عام انتخابات کے سلسلے میں ملک بھر میں موبائل فون سروس صبح سے ہی عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ امن و امان قائم رکھنے، ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔
کراچی، لاہور اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس متاثر ہے۔
بلوچستان کے تقریباً تمام اضلاع میں موبائل فون سروس متاثر ہے، موبائل و انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پشاور میں بھی پولنگ شروع ہونے سے پہلے موبائل سروس متاثر ہے۔
پشاور کے علاقے صدر، نوتھیہ اور گلبرگ سمیت مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہے۔