اختلافات کے بعد یوکرینی صدر زیلنسکی نے آرمی چیف کو تبدیل کر دیا

یوکرینی صدر زیلنسکی نئے آرمی چیف کے ساتھ جنگی نقشے پر بریفنگ کے دوران(تصویر سوشل میڈیا)۔

یوکرین میں آرمی چیف کو تبدیل کر دیا گیا، یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے آرمی چیف جنرل ویلیری زیلوزہنی کو عہدے سے ہٹا دیا۔

صدر زیلنسکی نے کرنل جنرل اولیکزینڈر سیرسکی کو نیا آرمی چیف نامزد کیا ہے۔

صدر زیلنسکی اور سابق آرمی چیف جنرل ویلیری کے درمیان کئی ماہ سے ناچاقی کی اطلاعات آرہی تھیں۔

یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوج کو فوری تبدیلیوں کی ضرورت ہے، یوکرینی فوج نے ثابت کیا کہ وہ آسمانوں پر بھی کنٹرول کر سکتے ہیں لیکن یوکرینی فوج پچھلے سال زمینی جنگ میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں