بلاول بھٹو کا انتخابی نتائج میں سست روی پر تشویش کا اظہار

بلاول بھٹو زرداری: فوٹو فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی نتائج کے سامنے آنے میں سست روی پر تشویش کا اظہار کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دیے گئے اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابی نتائج ناقابل یقین حد تک سست روی کا شکار ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ابتدائی نتائج  حوصلہ افزاء ہیں، پی پی پی امیدوار اور حمایت یافتہ آزاد امیدوار  بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

پی پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ دیکھتے ہیں کہ آخر میں حتمی نتائج کیا ہوتے ہیں؟

Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates

اپنا تبصرہ بھیجیں