پنجاب: قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر ن لیگ کامیاب


پنجاب میں قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر مسلم لیگ ن کامیاب ہوگئی، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 12 نشستوں میں سے 10 پر ن لیگ اور 2 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

سندھ میں قومی اسمبلی کی 4 نشستیں پیپلز پارٹی نے جیت لیں، سندھ اسمبلی کی 27 نشستیں پیپلز پارٹی کے حصے میں آئی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر آزاد امیدوار جیت گئے جبکہ 21 صوبائی نشستیں آزاد امیدواروں نے جیت لیں۔

بلوچستان کی دو صوبائی نشستوں کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ جاری کیا گیا ہے، ایک پر پیپلز پارٹی اور دوسری پر ہزارہ ڈیموکریٹک فرنٹ کامیاب ہوئی ہے۔

Pakistan Election 2024 | NA 15 | NA 130

اپنا تبصرہ بھیجیں