گوجرانوالہ‘ فیروزوالہ (نمائندہ خصوصی) عام انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے گوجرانوالہ کے پہلوان بھی پیچھے نہ رہے۔ پہلوانی گرز اٹھائے ستارہ پاکستان ریاض پہلوان، دیگر پہلوان ساتھیوں کے ہمراہ پولنگ سٹیشن پہنچے‘ جنہوں نے روایتی پہلوانی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔ اسی طرح شاہدرہ کے علاقہ جیا موسیٰ کے پہلوان روایتی لباس میں استاد چوہدری عبدالرشید کے ہمراہ ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ اسٹیشن پہنچے ان میں غلام مرتضیٰ پہلوان، دلدار المعروف دُلہ پہلوان شامل ہیں۔
گوجرانوالہ اور فیروزوالہ کے پہلوانوں کی روایتی لباس میں پولنگ سٹیشن پر دبنگ انٹری
Previous Articleعام انتخاباتگوگل کا ڈوڈل بھی انتخابی رنگ میں ڈھل گیا
Next Article مصطفی نواز کھوکھر نے شکست تسلیم کرلی