این اے 2 سوات 1 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے۔
حلقہ این اے 2 سوات 1 کے تمام 341 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار امجد علی خان 88938 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم ليگ ن کے امیر مقام نے اس حلقے سے 37764 ووٹ حاصل کیے ہیں۔