سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ ملکی حالات ٹھیک کرنے کیلئے مزید 10 سال چاہئیں۔رائیونڈ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا الیکشن کے بعد مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری۔انہوں نے شہبازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہی آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کر کے حکومت بنانے سے متعلق بات چیت کریں۔