پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تقریر کی سمجھ نہیں آرہی ، سمجھ نہیں آرہا کہ انہوں نے کیوں تقریر کی۔
سب تک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ سب سے بڑی جماعت پی ٹی آئی ہے، حکومت کی مشینری ہمارے خلاف استعمال کی گئی۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے پاس تین سے چار آپشنز ہیں، انٹراپارٹی انتخابات کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں، عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، کل فائنل کریں گے، آئندہ کا لائحہ عمل کل طے کریں گے۔