امریکا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہلاکتیں

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے سان ڈیاگو کے پہاڑوں میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں لاپتا ہونے والے پانچ فوجیوں کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

گزشتہ روز حکام نے بتایا تھا کہ سی ایچ 53ای سپر اسٹالین ہیلی کاپٹر جو کہ ہیوی ڈیوٹی مشنز کے لیے بنایا گیا اس کا ایک کرافٹ لاس ویگاس کے باہر کریچ ایئر فورس بیس پر تربیت کے بعد سان ڈیاگو میں میرین کور ایئر اسٹین میرامار پر واپس آتے ہوئے لاپتا ہوگیا تھا۔

حکام کا بتانا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں