لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کی مرکزی سیکرٹریٹ میں پر یس کانفرنس،تحریک لبیک پاکستان نے الیکشن 2024 کو یکسر مسترد کردیا، دھاندلی نہیں دھاندلے ہوئے ہیں،الیکشن کمیشن کی بدیانتی صاف دیکھنے کو ملی، ہم الیکشن کے نتائج کو عدالتوں میں چیلنج کرینگے،کل 1 بجے مْلک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے،بہت ساری جگوں پر تحریک لبیک پاکستان جیت رہی تھی،لیکن رزلٹ روک دیا گیا فارم 45 کے مطابق ہم جیت گئے‘حمزہ شہباز کو جتوایا گیا،ہم اس دھاندلی کی مذمت کرتے ہیں،یہ پاکستان کی سب سے بڑی دھاندلی ہے،اگر یہی کام کرنا تھا تو پاکستان کے لوگوں کا پیسہ اور وقت برباد کیوں کیا، یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2024کا دن اہم گزرا،جو رزلٹس آتے رہے وہ آپ کے سامنے ہیں،الیکشن کمیشن کی نااہلی سب کے سامنے ہے،تحریک لبیک کافی سیٹوں پر مارجن میں تھی،تحریک لبیک کے ووٹ بنک پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، ابھی بھی کئی ایسے حلقے ہیں جن کے فارم45 دیے ہی نہیں گئے،لیکن ان کے رزلٹس جاری کردیے گئے،صوبائی سیٹوں پر اس طرح کی صورتحال تھی کہ رزلٹس دیے ہی نہیں گے،10،10 ہزار ووٹوں کی لیڈ کو کاٹ کر مخالفین کو 20،20 ہزار ووٹ دے دیے گئے، اْن کا کہنا تھا کہ اتنی بدترین دھاندلی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی،اتنی بدترین دھاندلی کودل اور دماغ قبول نہیں کررہا،اگر شوریٰ نظام کے تحت ڈراما رچانا تھا تو یہ سب کیوں کیا گیا،تحریک لبیک پاکستان کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ووٹ 30 لاکھ سے زیادہ بتائے جا رہے ہیں۔