این اے 148 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست

— فائل فوٹو

ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 پر مسلم لیگ ن کے احمد حسین ڈیہڑ نے دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی۔

احمد حسین ڈیہڑ نے درخواست میں کہا ہے کہ فارم 45 اور فارم 47 کی کاپیز بھی فراہم کی جائیں، فارم 47 جاری کرتے وقت میں موجود نہیں تھا۔

این اے 148 سے پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے ہیں جبکہ یہاں سے ایک اور آزاد امیدوار تیمور الطاف نے بھی دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے۔

آر او کا کہنا ہے کہ آزاد امیدوار بیرسٹر تیمور نے پوسٹل بیلٹ کی گنتی میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔

آر او نے پوسٹل بیلٹ کی گنتی میں شامل ہونے کے لیے تمام امیدواروں کو بلایا تھا۔

بیرسٹر تیمور نے کہا کہ پہلے میری درخواست پر میرے ووٹ دوبارہ گنے جائیں، پھر پوسٹل بیلٹ کھولے جائیں، یوسف رضا گیلانی کی جیت کا مارجن کم ہے اس لیے مسترد ووٹ کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں