راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے +آئی این پی ) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے تناظر میں درج 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے موقع پر پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت کی استدعا مسترد کردی گئی۔ بعدازاں عدالت نے تمام 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔