الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 254 جھل مگسی کا نتیجہ موصول ہوگیا۔
یہاں سے بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی 79304 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ جے یو آئی کے نظام الدین 44763 ووٹ لے سکے۔
دوسری جانب حلقہ این اے 252 موسیٰ خیل کم بارکھان کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے سردار یعقوب خان 53783 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے ہیں۔
اس حلقے سے آزاد امیدوار سردار بابر موسیٰ خیل 52992 ووٹ لے سکے۔