این اے 64: چودھری سالک کی جیت برقرار قیصرہ الہٰی کوشکست

الیکشن کمیشن نے گجرات سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 سے مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری سالک حسین کی جیت برقرار رکھتے ہوئے ان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 64 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران ق لیگ کے رہنماچودھری سالک کی جیت گئےجبکہ قیصر الہی ہار برقرار رکھی گئی۔

گزشتہ روز عام انتخابات 2024ء کے حلقہ این اے 64 میں دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ۔ ریٹرننگ آفیسر نے فارم 45 کے مطابق دوبارہ گنتی کیلئے تمام امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کو صبح 9 بجے آفس بلا لیا تھا۔حلقہ این اے 64 کے 359 پولنگ سٹیشنز کے فارم 45 کے مطابق ووٹوں کی گنتی کی گئی . آزاد امیدوار قیصرہ الٰہی نے ریٹرننگ آفیسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

خیال رہے کہ 8 فروری 2024ء کو ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری سالک کو کامیاب قرار پائے تھے۔ الیکشن میں چوہدری سالک حسین نے 1 لاکھ 5 ہزار 205 ووٹ جبکہ ان کے مد مقابل قیصرہ الٰہی نے 80 ہزار 946 ووٹ حاصل کئے تھے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے حلقہ این اے 64 کا فارم 47 جاری کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں