الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی مزید دو نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔
اسلام آباد سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق این اے 128 لاہور سے استحکام پاکستان پارٹی کےعون چوہدری اور این اے 11 شانگلہ سے مسلم لیگ ن کے امیر مقام کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے دونوں نشستوں کے تفصیلی گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے ہیں۔ اب تک قومی اسمبلی کی7 نشستوں پر کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری ہوچکے۔