جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے حکومت سازی کےلیے کیے گئے رابطے کی تصدیق کردی۔
قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے پی ٹی آئی کی مرکزی قائد بیرسٹر گوہر خان، سینیٹر اعظم خان اور علی امین گنڈاپور نے رابطہ کیا ہے۔
پشاور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت سے خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اس حوالے سے مثبت جواب دیا ہے، اب یہ پی ٹی آئی قیادت کا کام ہے کہ وہ کس طرف جاتے ہیں۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ حکومت سازی سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، پی ٹی آئی کے ساتھ 3 روز سے رابطے جاری ہیں۔
ذرائع جماعت اسلامی کے مطابق لیاقت بلوچ اور پی ٹی آئی قیادت کے رابطے میں ملک میں جاری سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔