نگراں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے بروقت فیصلوں کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں، دو ماہ کے دوران آئی ٹی ایکسپورٹس میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے جو ایک ریکارڈ ہے، 10 ارب ڈالر کا ایکسپورٹ ہدف بھی حاصل کرلیں گے۔
ڈاکٹر عمر سیف ان خیالات کا اظہار لاہور میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی 550 کمپنیوں کیلئے منعقدہ ایوارڈز تقریب کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ معاشی استحکام میں آئی ٹی انڈسٹری کی اہمیت بنیادی ہے، اس لیے یہ انڈسٹری سہولتوں اور انعامات کی مستحق ہے، شاندار کارکردگی والی کمپنیوں کو نقد انعام اور خصوصی ایوارڈز بھی دیے گئے ہیں،
ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی ایکسپرٹس کی خدمات کی بدولت پاکستان کو بھاری زرمبادلہ حاصل ہو رہا ہے۔ 10 ارب ڈالر کی آئی ٹی ایکسپورٹ کا ہدف بھی حاصل کرلیں گے۔