ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف خیبر پختونخوا اسمبلی کی 2 نشستوں کی واپسی کےلیے پرامید ہیں۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں جماعت اسلامی کی آخری 2 نشستیں بھی چلی گئیں، اس معاملے پر جماعت اسلامی کے ترجمان نے سب تک نیوز سے گفتگو میں ردعمل دیا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار پی کے 20 اور 21 باجوڑ کی سیٹیں فارم 45 کے تحت جماعت اسلامی کو واپس کریں گے۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے سردار خان اور مولانا وحید گل کی جیت کو ہار میں تبدیل کیا گیا اور سرکاری نتیجے میں یہ سیٹیں تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کو دے دی گئیں۔
قیصر شریف نے مزید کہا کہ خیبر پختوانخوا میں پی ٹی آئی سےمل کر حکومت بنانے کے لیے ابھی حتمی معاملات طے نہیں ہوئے۔
ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کو مثبت جواب دیا گیا ہے لیکن باقی معاملات دونوں جماعتوں کی کمیٹیوں کی میٹنگ میں طے ہوں گے۔