اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ میں جاری جنگ کو مزید علاقوں تک پھیلانے کی دھمکی دے دی۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے کہا کہ اسرائیلی فوج حزب اللہ کے خلاف اپنی مہم کو مزید وسعت دے گی جس میں ہم ہر اس جگہ حملے کریں گے جہاں سے حزب اللہ کاررروائیاں کررہی ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی فوج بیروت اور دمشق سمیت دیگر دور دراز کے علاقوں میں بھی کارروائیاں کرے گی۔