خیبر پختونخوا: بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پروانشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سے بارش اور ژالہ باری سے خیبر پختونخوا میں بہت نقصانات ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق چھتیں گرنے کے واقعات پشاور، نوشہرہ، شانگلہ، بنوں اور باجوڑ میں پیش آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 4 کی عمریں 10 سال سے کم ہیں۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق باجوڑ میں 2، شانگلہ میں 3 ہیں، جاں بحق افراد میں 4 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں