اسلام آباد میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش لاہور پشاور اور مظفرآباد میں بھی بادل برس پڑے

اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش ہوئی جبکہ لاہور، پشاور اور مظفر آباد میں بھی بادل برس پڑے۔اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی، چکوال اور اٹک میں بجلی چمکتی رہی جبکہ موسلادھار بارش سے خنکی میں اضافہ ہو گیا۔

دوسری جانب لاہور میں بھی افطار کے دوران موسلا دھار بارش ہوئی، پنجاب کے دیگر شہروں خانیوال، کلورکوٹ، شورکوٹ،ملتان، بھوانہ سمیت دیگر علاقوں میں بادل جم کر برسے۔ آزاد کشمیر میں بھی بارش ہوئی،مظفر آباد،وادی جہلم اور وادی نیلم میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ پشاور سے بھی بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔ محکمہ موسمیات نےملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں