پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیرِ اہتمام گرینڈ سحری کا اہتمام

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیرِ اہتمام گرینڈ سحری کا اہتمام کیا گیا جس میں شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاروں نے بھی خصوصی شرکت کی۔

اس گرینڈ سحری کے لیے چوبرجی چوک 4 لیک روڈ پر 2 ہزار افراد کے لیے پنڈال سجایا گیا تھا، اس کے لیے 200 دیگیں پکائی گئی تھیں۔

سحری میں قورمہ، آلو گوشت، روغنی نان، روٹیاں، پٹھورے اور چائے سے تواضع کی گئی۔

اس گرینڈ سحری میں اداکار معمر رانا، نسیم وکی، قیصر پیا، ہنی البیلا، شاہد خان، رونق خان، آغا ماجد، تصنیف حسین گیلانی اور طاہر نوشاد سمیت دیگر کامیڈین نے بھی شرکت کی۔

گرینڈ سحری میں لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر اسد منظور اور سیکریٹری بار نے بھی خصوصی شرکت کی۔

گلشنِ راوی، یتیم خانہ، سمن آباد، ساندہ، انار کلی سمیت متعدد علاقوں میں بھی سحری پہنچائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں