راولپنڈی: دکاندار کی ڈاکوؤں پر فائرنگ، ایک ڈکیت ہلاک

—فائل فوٹو

راولپنڈی میں تھانہ ریس کورس کے علاقے افشاں کالونی میں دکاندار نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 1 ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق 2 ڈاکوؤں نے اسلحہ دکھا کر دکاندار کو لوٹا، ڈاکوؤں کے فرار ہوتے ہوئے دکاندار نے ان پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مسلح ڈاکوؤں نے دکاندار سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں