تصدق جیلانی پر مشتمل کمیشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں: ہائیکورٹ بار ایبٹ آباد

 
سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی—فائل فوٹو

ہائی کورٹ بار ایبٹ آباد نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی پر مشتمل کمیشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

ایک بیان میں  ہائی کورٹ بار ایبٹ آباد نے کہا کہ توقع ہے کمیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کا جائزہ لے کر تحقیق کرے گا۔

ہائی کورٹ بار ایبٹ آباد کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کمیشن ایسی تجاویز دے گا کہ آئندہ کوئی بھی عدالتی امور میں مداخلت نہ کر سکے۔

ہائی کورٹ بار نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اور چیف جسٹس پاکستان سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ بار ایبٹ آباد قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، ماورائے آئین ہر اقدام کی مذمت کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں