اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر نے ملاقات کی۔ حماس رہنما وفد کے ہمراہ جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ آئے، ملاقات میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ حماس رہنما نے کہا کہ اسرائیل نے ظلم و بربریت کے ریکارڈ توڑ دیئے۔ رابطہ عالم اسلامی کے اجلاس کے موقع پر مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے فلسطینی بھائیوں بارے دو ٹوک موقف اختیار کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن ہر موقع پر فلسطین پرہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے۔