رمضان کے دوسرے عشرے کے اختتام پر بھی سبزیوں ‘پھلوں کی گراں فروشی نہ رکی 

لاہور( کامرس رپورٹر)رمضان کے دوسرے عشرے کے اختتام پر بھی سبزیوں ‘پھلوں کی گراں فروشی میں کمی نہیں آئی لاہور کے بیشتر علاقوں میں پرچون سطح پر دکانداروں نے کھلے عام سبزیوں ‘پھلوں کی گراں فروشی کر  کے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ صارفین نے رابطہ کر کے بتایا  سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا اول کی سرکاری قیمت 55روپے کلو تھی لیکن دکاندار 70روپے تک فروخت کر تے رہے ،آلو کچا چھلکا نیا دوم 48روپے کی بجائے60روپے، پیاز اول 190روپے کی بجائے270،پیاز دوم 175کی بجائے195،ٹماٹر اول90کی بجائے130روپے،ٹماٹر دوم80کی بجائے100روپے،لہسن دیسی260روپے کی بجائے350،لہسن ہرنائی395کی بجائے430،لہسن چائنہ605روپے کی بجائے680،ادرک تھائی لینڈ565روپے کی بجائے750،ادرک چائنہ565کی بجائے750،کھیرا فارمی33روپے کی بجائے60،میتھی45کی بجائے60روپے،بینگن60کی بجائے75،بند گوبھی95کی بجائے110،پھول گوبھی45کی بجائے90،شملہ مرچ210کی بجائے290،شلجم 30روپے کی بجائے40روپے،مٹر80کی بجائے100،کریلا 280کی بجائے 340،کچنار 210کی بجائے300،سبز مرچ درجہ اول160کی بجائے250،لیموں چائنہ100کی بجائے250،مونگرے100کی بجائے110،مولی14کی بجائے40روپے،پالک فارمی30روپے کی بجائے40روپے،گاجر چائنہ60کی بجائے90روپے، گاجر دیسی45کی بجائے65روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ پھلوں میں ایک کلو  سیب گاچہ اول220کی بجائے260،سیب کالا کولو پہاڑی اول325کی بجائے400،سیب سفید اول180روپے کی بجائے240روپے،کیلا اول درجن 195کی بجائے250،کیلا دوم درجن140کی بجائے170، امرود اول185کی بجائے200،انار قندھاری340کی بجائے550،مسمی اول درجن125کی بجائے190،کینو اول درجن330کی بجائے370روپے،کینو دوم درجن180کی بجائے250،خربوزہ اول 160کی بجائے210روپے، خربوزہ دوم105کی بجائے160روپے، سٹابری اول250کی بجائے300،سٹابری دوم130کی بجائے160 روپے اور کھجور ایرانی 485 روپے کی بجائے600روپے فی کلو فروخت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں