اظفر مہیسر کے بیٹے کی فائرنگ پر نوٹس لیا: وزیرِ داخلہ سندھ

وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار—فائل فوٹو

وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ اظفر مہیسر کے بیٹے کی فائرنگ پر میں نے اور آئی جی نے نوٹس لیا ہے۔

پریس کانفرنس میں ضیاء لنجار نے کہا کہ ڈی آئی جی اظفر مہیسر کہہ رہے ہیں کہ ویڈیو غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن و امان قائم کر کے دکھائیں گے، کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور کچے کے علاقے میں امن و امان کے مسائل ہیں۔

ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ ملتان سکھر موٹر وے بند نہیں ہے، شکار پور، سکھر اور گھوٹکی کے ایس پیز کو تبدیل کیا ہے، کشمور پولیس کی کچے میں کارروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں