پشاور: پی ٹی آئی کی ریلی پریس کلب سے ہائیکورٹ کی طرف روانہ

—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی پشاور پریس کلب سے  پشاور ہائی کورٹ کی طرف روانہ ہو گئی۔

ریلی میں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، علی محمد خان اور دیگر رہنما شامل ہوئے۔

صوبائی وزراء ظاہر شاہ طورو، قاسم علی شاہ اور  آفتاب عالم بھی ریلی میں  شریک ہوئے۔

ان کے علاوہ پشاور ریجن کے اراکین اسمبلی بھی ریلی میں شریک ہیں۔

ریلی کے شرکاء نے بانیٔ پی ٹی آئی اور مراد سعید کے حق میں نعرے لگائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں